حلیم عاد ل شیخ

سندھ میں جتنی بھی کرپشن ہوئی ہے بغیر فنانس ڈپارٹمنٹ کے ممکن نہیں،حلیم عاد ل شیخ

کراچی (عکس آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کے وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے ،اس کے پیچھے اصل حقیقت کچھ اور ہے سندھ کے دو بڑے محکمے محکمہ خزانہ اور داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہے ان محکموں کی کاکردگی رپورٹ کہاں پیش کی جائے گی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پچھلے پندرہ برس میں دس ہزار ارب سے زائد بجٹ آیا، سندھ میں جتنی بھی کرپشن ہوئی ہے بغیر فنانس ڈپارٹمنٹ کے ممکن نہیں،فنانس ڈپارٹمنٹ کا قلمدان بھی کئی سالوں سے مراد علی شاہ کے پاس ہے پنشن کے نام پر اربوں کی کرپشن محکمہ فنانس میں کی گئی، جن افسران کو معطل کیا گیا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی کسی بھی افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ دوسری جانب محکمہ داخلہ کا قلمدان ذوالفقار مرزا کے بعد مسلسل مراد علی شاہ کے پاس سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے کراچی سے لیکر کچے تک ہر طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ایسی حالات پر مراد علی شاہ بتائیں اپنی کارکردگی رپورٹ کہاں پیش کریں گے؟ ۔انہوںنے کہاکہ آنے والے الیکشن میں سندھ کے عوام ووٹ کے ذریعے پ پ کی کاکردگی دنیا کو دکھا دے گی پیپلزپارٹی نے سندھ کو کھںڈر بنا دیا ہے سندھ کے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں۔

قائد حزب اختلاف سندھ نے کہاکہ مراد علی شاہ کی مانگی ہوئی رپورٹ کاکردگی جانچنے کے لئے نہیں ہے اصل وزرا سے جاننا چاہتے ہیں کہ کس وزیر نے کتنی کرپشن کی کرپشن میں پرسنٹیج کے اضافے کے لئے کاکردگی رپورٹ مانگی گئی ہے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کا پیمانہ کمیشن سے شروع ہوکر کرپشن تک جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ آنے والے الیکشن میں پ پ کا سندھ سے بھی خاتمہ ہوجائے گا آئندہ سندھ سے بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، ہم بتائیں کے پیپلزپارٹی نے پچھلے پندرہ سالوں میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں