عمران خان

سندھ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے،عمران خان

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سندھی یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے عوام کو خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے۔ ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ افسوس کہ سندھ زرداری مافیا کے ظلم وستم کا شکار ہے لیکن سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظلم کے خلاف اٹھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں