حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کی طرف امدادی سامان کی تقسیم نظر نہیں آرہی ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں سیلابی صورتحال پر جاری وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں جہازوں میں امدادی سامان آتے نظر آرہا عوام کو ملتا اور عوام کے پاس تقسیم ہوتے نظر نہیں آرہا ہے سندھ میں صرف سماجی تنظیموں کا سامان کہیں نہ کہیں تقسیم ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے سندھ حکومت کی طرف امدادی سامان کی تقسیم نظر نہیں آرہی ہے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی سامان کی گدھا گاڑی تک نظر نہیں آرہی جس میں امدادی سامان عوام میں تقسیم کیا جارہا ہو۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سیلاب متاثرین میں دو سال کی بچی خوراک نہ ملنے سے جان کی بازی ہار چکی ہے سانگھڑ کی ایک بیٹی امدادی سامان کے لئے اپنی عزت گنوا بیٹھی ہے سندھ میں تباہی کی وجہ نہروں کے بند مضبوط نہ کرنا ہے اربوں روپے پشتوں کو مضبوط کرنے بھل صفائی پر پر لگائے گئے یہ پیسہ کہاں گیا؟ سندھ میں 14 سالوں میں نہروں کے بند مضبوط نہیں ہوئے اگر بند مضبوط ہوتے تو اتنے بڑے شگاف نہ پڑتے سندھ کو زیادہ شگافوں نے ڈبویا ہے منچھر جھیل میں شگاف، کئنالوں میں شگاف، سیم نالوں ، میں شگاف پڑے ہیں جن کی وجہ سے شہر کے شہر ڈوب چکے ہیں پورے پاکستان میں سیلاب آیا سب سے زیادہ تباہی سندھ میں نظر آرہی ہے لیکن سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں کہیں نظر نہیں آرہی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے کپتان نے 1 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے ہم سب پارٹی کے لوگ ملکر سندھ کے عوام کی مدد کریں گے اور سندھ حکومت کے بے نقاب بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں