پرائمری اسکولز

سندھ حکومت کا 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ

کراچی (عکس آن لائن)سندھ حکومت نے 21جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹریز، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس میں پرائمری اسکول 21جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گیا کہ درگاہیں ، امیوزمنٹ پارکس اورانڈورجمز 28جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9ہوگئی ہے،

کوروناکیسز میں کمی ہور ہی ہے، کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک ایس اوپیزپر سب عمل کریں گے،مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08اور حیدرآباد 4.3فیصد ہے، ابھی ضلع شرقی اورجنوبی میں کیسزبہت زیادہ ہیں، جون میں263کورونا مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پرآنےوالے42532مسافروں کے ٹیسٹ کئے، جس میں سے وزیراعلی س95مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے،اجلاس میں بتایا گیا کہ ویکسین کی کمی کےباعث کل سےویکسی نیشن کی چھٹی ہوگی، اسپوٹنگ ویکسین جون کےآخری ہفتے میں آجائےگی جبکہ 1.5ملین سائنو ویک کی ڈوز21جون ، کینسائنوکی7 لاکھ ڈوزز جون 23 اور پاک ویک کی4 لاکھ ڈوززبھی جون23کوملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں