امریکی خاتون سنتھیا رچی

سنتھیا اور رحمن ملک نے صلح کرلی ،ہائی کورٹ نے ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی درخواستیں منظو رکرلیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)امریکی خاتون سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک نے صلح کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف بھی درخواست دی تھی جبکہ سنیٹر رحمان ملک نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ دونوں فریقین نے اپنی اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرکے تمام درخواستیں خارج دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں