سمندری طوفان

سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی (عکس آن لائن)تیز ہواؤں اور تباہ کن سمندری طوفان تاؤتے مغربی بھارت کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے اثرات نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ملک کے ردعمل کو متاثر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے آخر میں اور پیر کے روز تیز بارش اور ہواؤں سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی محکمہ محکمہ موسمیات نے ٹوئٹ کیا کہ تاؤتے گجرات کے ساحل کے قریب ہے اور اس کے زمین سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اگلے دو گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیکلون نظام کی وجہ سے 155 سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔انہوں نے گجرات کے ساحلی اضلاع میں 13 فٹ تک بلند طوفان کے بڑھنے کا انتباہ جاری کیا۔خلا سے نظر آنے والے زبردست سائیکلون نظام نے بھارت کی کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کو پسپا کردیا ہے جس سے ہر روز کم از کم 4 ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں اور ہسپتال پہلے سے بھرے ہوے ہیں۔حکام نے ممبئی کے ایئرپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کی تاکید کی جبکہ حکام نے 580 کورونا مریضوں کو تین فیلڈ ہسپتالوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں