سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیر خارجہ اور یو این سیکرٹری جنرل کی سوڈان میں بڑھتی کشیدگی روکنے پر گفتگو

ریاض(عکس آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو فون کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی جانب سے ان ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے کام کی یقین دہانی کرائی جنہوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے مدد کی درخواست کی ۔

بات چیت میں سوڈان میں دونوں فریقوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو روکنے اور اس کی سرزمین پر سوڈانی شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے پہلوں کا بھی جائزہ لیا اور تازہ ترین بین الاقوامی پیش رفت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانے کی کوششوں پر گفت و شنید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں