ریاض(عکس آن لائن)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایشیا میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ، اور قیمت 77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔اوپیک پلس کا کہنا تھا کہ2024سے پیداوار میں مزید ایک اعشاریہ چار ملین بی پی ڈی کی کمی آئے گی
۔ اوپیک پلس دنیا کے خام تیل کا تقریبا چالیس فیصد پیدا کرتا ہے۔۔ اس کے فیصلوں کا تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہیسعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوپیک معاہدے کے تحت جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پر اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا ۔