یورپی یونین

سعودی عرب کا امن اقدام یمن بحران کے خاتمے کا اعلان ثابت ہوگا، یورپی یونین

برسلز ( عکس آن لائن) یورپی یونین نے یمن میں بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔برسلز میں یورپی یونین میں سعودی عرب کے سفیر سعد العریفی نے عرب ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مملکت کے اقدام سے یمن بحران کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ عالمی برادری کو یمن کے حوثی باغیوں پر دبائو ڈالنا ہوگا تاکہ وہ اس اقدام کو قبول کرنے پر مجبور ہو جائیں۔یونین کی خارجہ اور سلامتی کی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مصرلی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ یونین تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فوری طور پر فائر بند کرنے اور سیاسی بات چیت شروع کرنے پر زور دیتی ہے۔یورپی یونین نے بھی تمام فریقوں سے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب کے ساتھ تعاون اور فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں