امریکہ

سعودی عرب خطے کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں ہمارے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔خطے میں واشنگٹن اور ریاض کے مشترکہ سلامتی اور اقتصادی مفادات موجود ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سعودی عرب نے جدہ میں ہفتے کے روز سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان لڑائی کو روکنے کے لیے ابتدائی مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ خیال رہے سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان 15 اپریل سے لڑائی چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں