سعودی عرب

سعودی عرب ، پابندیاں اٹھ گئیں، مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنےکی اجازت

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیاں اٹھالی گئی ہیں ، حکومتی فیصلے کے تحت 28مئی سے معمولات زندگی میں نرمی کا آغاز کردیا جائےگا،مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھرکی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی ،21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی۔

بین الاقوامی میڈیا نے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیاں اٹھالی گئی ہیں ، حکومتی فیصلے کے تحت 28مئی سے معمولات زندگی میں نرمی کا آغاز کردیا جائےگا،جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی۔

مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھرکی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی جب کہ اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاے گا۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ 21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں