عمرہ کی اجازت

سعودی حکومت کی تمام سیاحتی ویزرے رکھنے والوں کو عمرہ کی اجازت

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کو بھی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے عمرہ ادا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔49 ممالک کے شہری سعودی عرب کا وزٹ ویزا آن لائن یا سعودی عرب پہنچ کر ایئرپورٹ پہ ہی حاصل کرسکیں گے۔

اس فہرست میں امریکہ اور برطانیہ کے ویزے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شینگن ویزا رکھنے والے بھی شامل ہیں۔جن کے پاس فیملی وزٹ ویزہ ہے انہیں بھی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی، وہ ایٹرمنا ایپ کے ذریعے بکنگ کرسکیں گے۔تاہم عمرہ کرنے کے لیے زائرین کو جامع ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں کورونا وائرس کے علاج کے اخراجات، کسی حادثے کے نتیجے میں موت یا معذوری اور پرواز میں تاخیر یا منسوخی سے پیدا ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں