سرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا یونیورسٹی میں ابتدائی نفسیاتی طبی امداد اوراساتذہ کیلئے جذباتی ونفسیاتی تندرستی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

سرگودھا(عکس آن لائن )سرگودھا یونیورسٹی میں ابتدائی نفسیاتی طبی امداد اوراساتذہ کے لیے جذباتی ونفسیاتی تندرستی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریننگ کوآرڈینیٹر ملک احمد شیراز نے طلبا کو ”ابتدائی نفسیاتی طبعی امداد” کے بارے میں سرٹیفکیٹ ٹریننگ فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد لوگ اس کے منفی اثرات سے نکل نہیں پاتے اور ان کی زندگی اسی ایک نقطے پر رک جاتی ہے، کیونکہ کچھ لوگ تو حادثے کے اثرات سے نکل کر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جاتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسا نہیں کر پاتے۔

حادثے سے گزرنے کے بعد وہ غصے اور نا امیدی کی کیفیت کا شکار ہو کر سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔ ایسی صورت حال میں ابتدائی نفسیاتی امداد اس ذہنی کشمکش سے نکلنے میں لوگوں کی مدد فراہم کرتی ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے ریپڈماڈل کے استعمال پر زور دیاجس میں گہری توجہ سے سننا، تشخیص، ترجیحات، مداخلت اور رغبت شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل بحرانوں یا آفات سے متعلق تنا کا سامنا کرنے والے افراد کو پہچاننے اور ان کو اس صورتحال سے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔

تربیت میں اس بات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح اپنے آپ کو اور دوسروں کو دبا والے واقعات سے نمٹنے کے لیے اس ماڈل کا استعمال کیا جائے۔کینبرا بزنس سکول آسٹریلیا کی سیشنل اکڈیمک ماہرڈاکٹر سدرہ آصف نے باہمی تعاون کے ساتھ سیکھنے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ سیکھنے کے عمل کو موثر بنانے کیلئے اساتذہ کو جدت پسند بننا چاہیے اور باہمی تعاون کے ساتھ سیکھنے پر مشتمل سرگرمیوں کی جائزہ حکمت عملی تیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم طلبا کی ثقافت کو ہم مرتبہ ٹیوٹرز / لرننگ / ٹیچنگ ساتھی کے طور پر تیار کریں۔

ڈاکٹر نجمہ ملک نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اساتذہ ہونے کے ناطے ہمیں جذباتی اور نفسیاتی طور پر صحت مند ہونا چاہیے اور مسلسل جذباتی اور پیشہ ورانہ ترقی کا انتخاب کرنا چاہیے۔ڈاکٹر انیلہ مقصود نے اس بات کی توثیق کی کہ نفسیاتی اور جذباتی تندرستی کا ماڈل فیکلٹی ٹریننگ ماڈیول کا مستقل حصہ ہونا چاہیے۔آخر میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گے۔علاوہ ازیں صنعتی روابط اور کمیونٹی کی شمولیت کے تھیم کے تحت پولیو کے خاتمے کی مہم میں صوبائی ٹیم لیڈ ڈبلیو ایچ اوکے تحت کام کرنے والے150طلبہ میں بھی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں