دھیروال/ سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن)حضرت علامہ مولانا الحاج محمد رمضان قمر ونی خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد نوری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی فرقہ واریت کے ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ قرآن کریم ہی وہ واحد منشور ہے جسے اپنا کر ہم اپنے ملک میں استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔ ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آرائیں ہاﺅس ساہیوال کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی تعلیمات ہماری نئی نسل کو بچانے کا واحد ذریعہ ہے۔مخلوط تعلیمی نظام تباہی کا ذمہ دار ہے۔ بے حیا کلچر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری نئی نسل پر گہری ضربیں لگائی ہیں،معاشرے میں بے حیائی کا فروغ ہماری دینی،تہذیبی،او ر معاشرتی زندگی کے لیے زہر قاتل ہے۔