سردار تنویر الیاس خان

سرمایہ کار آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، سردار تنویر الیاس خان

فیصل آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر آنے اور سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں ٹیکس فری سپیشل اکنامک زون بنا رہے ہیں جہاں کاٹن کی صنعت لگانے والوں کو کم از کم دس کنال اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو کنال تک اراضی دیں گے جبکہ ان پر کوئی ٹیکس بھی نہیں ہوگا ،پہلے ہی میر پور اور پورے آزاد کشمیر میں پنجاب اور فیصل آباد کے لوگ انڈسٹری لگا رہے ہیں جن کیلئے ہم وہاں کے راستے آسان بنا رہے ہیں جہاں موسم بھی خوشگوار ہے، پورا پاکستان یاسین ملک کی پشت پر کھڑ اہے،وزیر اعظم آزادکشمیر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فورس ہے جو دہشت گردی کے چیلنج سے پوری طرح نمٹ رہی ہے لیکن اس کے برعکس بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی شرمناک پامالیاں کی جارہی ہیں مگر اس سے کشمیریوں کے جذبہ حریت اور جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، اسلئے ہم بھارت کو کہتے ہیں کہ امن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے وگرنہ وہ ہماری طاقت سے اچھی طرح واقف ہے اور اسے یہ بھی یاد ہونا چاہیے کہ ہم نے ابھینندن کو ایسی چائے پلائی تھی کہ وہ پوری دنیا میں چائے چائے کرتا پھر رہا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان کے حوالے سے جب بھی تقریب ہوتی ہے تو میں اس میں شرکت کرنے کی ضرور کوشش کرتا ہوں حالانکہ ابھی ہمارا بجٹ سیشن کلوز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلیشیئر سے شروع ہوکر سیالکوٹ کے بارڈرتک ہے جبکہ اس ملک کے بننے میں انکے بزرگوں کی بے شمار قربانیاں ہیں اوریہ ملک لاالہ الاللہ محمد رسول اللہ کے نام پر بنا، انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو¶ں کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ رہا اور ان کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ نفرت کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 1857 کی تحریک آزادی شروع ہوئی تو بہادر شاہ ظفر سے کہا گیا کہ عزت بچانی ہے تو استعفیٰ دیدیں لیکن انہوں نے مقدمہ لڑنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ بہادر شاہ ظفر کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیاجبکہ انگریز ہماری تاریخ اور اسلاف کی قربانیوں سے واقف نہیں حالانکہ ہمارے ہاں خالد بن ولید، امام حسین، حضرت عمر اور حضرت امیر حمزہ جیسے عظیم ہیرو موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندو¶ں کا کام ہمیشہ جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا ہے لیکن ہم اس پراپیگنڈے سے نہ کبھی گھبرائے ہیں نہ آئندہ مرعوب ہوں گے۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بھارت کے پانی کے تمام ذخیرے اور تمام راستے کشمیر سے نکلتے ہیں اسلئے بھارت کو چاہیے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے دے۔انہوں نے کہا کہ نو لاکھ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کسی بچے، بزرگ اور خاتون کی پہچان کئے بغیرا نہیں بے دریغ شہید کر رہی ہے مگر عالمی قوتیں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح ا فواج پاک سر زمین کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنا جانتی ہے جبکہ ستائیس کروڑ مسلمان ہندوستان میں رہتے ہیں لہٰذا ہندوستان اپنا انجام سوچ لے۔انہوں نے کہا کہ میں ایل او سی پر اپنے جوانوں کے ساتھ عید پر اظہار یکجہتی کیلئے گیا تو میری وہاں کے رہنے والے زخمی لوگوں سے ملاقات کروائی گئی جو بھارتی فائرنگ سے اپنا جانی ومالی نقصان اٹھا چکے تھے لیکن پاکستان کی قوم کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر پاکستانی کی اکائی ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہوگا کیونکہ مودی کوئی پڑھا لکھا دانشور شخص نہیں بلکہ وہ ایک سازشی آدمی ہے لیکن دوسری جانب کشمیری پاکستان کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ما¶ں، غازیوں اور بزرگوں نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی یہی وجہ ہے کہ کشمیری اب بھی اپنے بچوں کے نام برہان وانی، یاسین ملک اور علی گیلانی کے ناموں پر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان یاسین ملک کی پشت پر کھڑ اہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ذات پات کی تفریق کا نظام قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ شہداءکی فیملیاں ہمارا وقار اور شان ہیں جبکہ آزاد کشمیر ان کا اور آپ کا اپنا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کےلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے بعدہم یہاں کے تاجروں اور صنعتکاروں کو باقاعدہ سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں