شبر زیدی

سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ڈیفالٹ میں جائینگے’ شبر زیدی

لاہور(عکس آن لائن) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سے آگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے،

ہم اس وقت واشنگٹن کے غلام ہیں کیونکہ ہم قرضے واپس نہیں کرسکتے، کوئی اگریہ کہتا ہے کہ ہم غلام نہیں تو وہ معیشت کے بارے میں نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سے باتیں منوالے ،حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بغیرہم آگے نہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہے گاحکومت کو ماننا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں