شجرکاری مہم

سرسبزوشاداب ننکانہ صاحب میرا مقصد، تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کروں گا،ڈپٹی کمشنر

واربرٹن( نمائندہ عکس آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان کے پلانٹ فار پاکستان اور مون سون شجرکاری مہم کے

ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچائے جائیں گے،سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے.

،ماحولیاتی آلودگی جیسے چیلنج کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرکیا جاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کشمیر روڈ مانوالہ پھاٹک کے مقام پر شجرکاری مہم

کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

(جنرل) احمد کمال،سی ای او تعلیم احسن فرید،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر واجد،ڈسٹرکٹ جنگلات

آفیسرمحمد جمیل ودیگر افسران سمیت میڈیا کے نمائندگان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا

کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیے گئے اہداف کے حصول پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، تمام محکمے اور

افسران مقررہ اہداف سے زائد کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ قبل از وقت حکومت کی طرف

سے دیے گئے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ، ضلع بھر میں اڑھائی لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں.

جس کے لیے تمام ضلعی اداروں کو ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن

کھاڑک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو سرسبز صاف و شفاف رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے.

جو درخت لگاکر ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام اور وزیر اعلی پنجاب

سردار عثمان بزدار کی کلین اینڈگرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگاکر

اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ

شجرکاری کی جائے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسبز زمین کا تحفہ دیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

راجہ منصور احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہماری اولین ترجیح ہے،

ہرابھرا سرسبز و شاداب ننکانہ صاحب میرا مقصد ہے جس کی تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کروں گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن

کے تحت شجر کاری کی مہم ضلع ننکانہ میں بھرپور جوش و جذبے سے چلائی جائے گی،مون سون

شجر کاری مہم کے تحت کشمیر روڈ کے ساتھ ساتھ پودے لگائیں جائیں گے،شجر کاری میں ٹائیگر فورس

کے نوجوان ایک موثر کردار ادا کریں گے ، ٹائیگر فورس کے جوان ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے

ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ٹائیگر فورس کے جوان شجرکاری مہم

میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،ٹائیگر فورس کی خدمات کو فروموش نہیں کیاجا سکتا۔انہوں نے کہا

کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کی انجام دہی کے لیے ہر بشر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا اہتمام کرے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے مزید کہا کہ جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے.

کہ ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کرحکومت کی کاوشوں کو عملہ جامہ پہنایا جاسکے ۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد جمیل نے ضلع بھر میں لگائے جانے والے پودوں کے

اہداف بارے افسران کو بریفنگ دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں