عائزہ خان

سرخ عروسی لباس میں عائزہ خان کی دلکش تصاویر جاری

کراچی (عکس آن لائن)سرخ عروسی لباس میں عائزہ خان کی دلکش تصاویر جاری۔عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویروں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔تصاویر میں عائزہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سنہری اور سلور رنگ کا کام ہوا ہے۔اس خوبصورت لباس کے ساتھ اداکارہ نے ہرے رنگ کے موتیوں سے مزین زیورات بھی زیب تن کر رکھے ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے لمبا سا فراک پہن رکھا ہے اور ساتھ ہی ہاتھ میں پتنگ بھی پکڑی ہے۔تصاویر کے ساتھ عائزہ نے تحریر کیا ہے کہ یہ میری نجی ٹی وی کے لیے ریکارڈ کیے گئے ڈرامے کی لک ہے۔اپنے شوہر دانش تیمور کی تصویر کے ساتھ عائزہ نے لکھا شاہجہان کی مہرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں