سرحد پر جھڑپ

سرحد پر جھڑپ مہنگی پڑ گئی ،چین چڑھ دوڑا ،بھارت دم دبا کربھاگنے پر مجبور

نئی دہلی(عکس آن لائن) نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والا بھارت چین کے سامنے بھیگی بلی بن گیا، بھارتی فورسز کو چینی فوجیوں سے جھڑپ مہنگی پڑ گئی،چینی فورسز نے ناصرف بھارتی فوج کو جھڑپ میں کرارا جواب دیا بلکہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کوگرفتار بھی کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لداخ میں چین کی سرحد کے ساتھ علاقے میں بھارتی فورسز کو چینی فوجیوں سے جھڑپ مہنگی پڑ گئی، بھارتی فورسز نے ایل او سی پر آگے بڑھنے کی کوشش کی تھی۔چینی فورسز نے ناصرف بھارتی فوج کو جھڑپ میں کرارا جواب دیا بلکہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔چینی فورسز کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے ساتھ بھارت کو فوجیوں کی رہائی کے لیے درخواست کرنا پڑ گئی بعدازاں چین نے بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا۔

بھارتی فوج کی چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد لداخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان بھی کشیدگی پائی جاتی ہے، چند روز قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا مشترکہ دشمن ہے ۔ایک دوسرے سے مل کر تعاون کرنا ہوگا، امریکا کا سیاسی وائرس چین پر حملہ کر رہاہے اور دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں