شاہدہ منی

سب کو مل کر ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ” کے فارمولے کے تحت کام کرناہوگا’ شاہدہ منی

لاہور (عکس آن لائن ) نامورگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نہ پہلے کبھی پیچھے رہی ہوں اورنہ آئندہ پیچھے رہوں گی ،فلم انڈسٹری مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی شناخت ہے ، فلم انڈسٹری کی ترقی میں اصل رکاوٹ حکمت عملی کا فقدان ہے ۔ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب سب کو مل کر ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ” کے فارمولے کے تحت کام کرناہوگا،

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے پالیسی بنائی جارہی ہے لیکن بتایا جائے اس کے لئے کیا پیشرفت ہو رہی ہے ، پالیسی بنانے میں کن لوگوں سے مشاورت لی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری تجویز ہے کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے اکٹھ کیا جائے اور سنجیدہ لوگوں پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے جو مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے بارے میں تجاویز دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں