ڈسٹرکٹ پولیس

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سب انسپکٹر ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ زیر تعمیر حویلی بمقام رانا ٹاون ساہیوال میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش طارق مسیح ولد صدیق مسیح قوم عسیائی سکنہ رانا ٹاون ساہیوال کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ۔گرفتارملزم کے قبضہ سے شراب کی1020بوتلیں برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں