منشیات فروشوں

ساہوکاپولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،4ملزمان گرفتار

ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے760گرام چرس 160لیٹر شراب 200لیٹر لہن 2چالو بھٹیاں برآمد4ملزمان گرفتار مقدمات درج

تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی احکامات پرڈی ایس پی شمس الدین خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ساہوکا چوہدری محمد طفیل گجرکی زیر نگرانی سب انسپکٹر ملک محمد عارف ،محمد عامر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کانسٹیبلز رائے غضنفر عباس،مرزا سرور ، محمد نواز،ربنواز،زاہد حسین ،شمشاد اور فوجی کے ہمراہ مخبروں کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے ساہوکا چک نمبر33کے بی اور مراد علی اور کوٹ قادر بخش میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں چک نمبر33کے بی مظہر فرید اور محمد اقبال ولد محمد حسین کھرل سکنہ مراد جو کہ شراب کی چالو بھٹیوں سے شراب کشید کر رہے تھے پولیس دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر لیا گیا

ان کے قبضہ سے چالو بھٹیوں سے 160 لیٹر شراب 150لیٹر لہن اور کشید کار سامان قبضہ میں لے لیادوسری کاروائی ساہوکا شہر کا رہائشی محمد امجد وذوالفقار ساہوکااور کوٹ قادر بخش کے رہائشی اللہ دتہ ولداحسان قوم انصاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 760گرام چر س برآمد کر لی جبکہ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دئیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں