سانگلاہل

سانگلاہل:ننکانہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد علی چدھڑ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

سانگلاہل(نمائندہ عکس آن لائن)ننکانہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد علی چدھڑ کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی،وہ تھانہ سید والا میں ایس ایچ او تعینات ہیں،ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک اورسانگلاہل سرکل کے ڈی ایس پی محمدعاطف معراج نے محمد علی چدھڑ کو انسپکٹر کے رینک لگائے،

ڈی پی او ننکانہاسماعیل الرحمن کھاڑک ، ڈی ایس پی محمد عاطف معراج اور انسپکٹر ظفر نیازی کی طرف سے انسپکٹر محمد علی چدھڑ کو مبارکباددی گئی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا، ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر رینک پر ترقی محمد علی چدھڑ کی محکمانہ خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،امید ہے کہ وہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور محکمانہ خدمات میں مزید بہتر ورک یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں