خادم حسین

سانحہ حفیظ سینٹر ،مشکل گھڑ ی میں تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘خادم حسین

لاہور( عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے لاہور کی کمپیوٹر اور موبائل کی سب سے بڑی مارکیٹ حفیظ سینٹر میں ہولناک آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے نقصانات اور مشکل گھڑی میں پوری تاجر برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوںنے کہا کہ ہولناک آتشزدگی سے حفیظ سینٹر کے تاجروں پر مشکل وقت آیا ہے حکومت تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ حفیظ سینٹر کے تاجران حکومت کو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کررہے ہیں اس لیے ان کے نقصان کے ازالہ کے لیے تاجر برادری اور حکومتی اراکین پر مشتمل کمیٹی فوراً تشکیل دی جائے جو ان کے نقصانات کا تخمینہ لگا کران کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کیلئے امداد فراہم کرے ۔تاکہ چھوٹے تاجر دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں