ایپلی کیشن

سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

نیویارک (عکس آن لائن)معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2021 میں تین تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان واٹس ایپ نے بتایاکہ آئندہ سال واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں