مظاہرین کو گرفتار

سادہ کپڑوں میں ملبوس امریکی پولیس اہلکار مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

نیویارک (عکس آن لائن)امریکا میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے، حراست میں لینے کے لیے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے سبب سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل اٹھارہ برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اور پچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اسے پولیس نے کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیوکا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری غلط مقام اور غلط وقت پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں