عمر سرفراز چیمہ

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج

گوجرانوالہ (عکس آن لائن) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں مقف اختیار کیا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ اور تنویر صفدر کی ایما پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی،

ملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ پولیس نے اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں