عظمیٰ بخاری

سائبیرئن پرندے موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی اپنے نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائینگے’ عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے عمران خان کے وزیر اور مشیر ہی کافی ہیں،سائبیرئن پرندے موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی اپنے نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خادمہ فردوس،احتساب اکبر ،بدزبان چوہان اور گل دغاباز جیسے پرندے زیادہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے ،خلائی مخلوق نے عمران خان کو وہی پرندے دئیے جو صرف ایک سیزن تک کارآمد ہوتے ہیں،خادمہ باجی اگر نئے پاکستان میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے نہیں آرہے تو کیا یہ کرپشن کے ریکارڈ خلاء میں قائم ہو رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں اور غیر سیاسی مہرے صرف ایک ٹرم کی پیداوار ہوتے ہیں،جن لوگوں کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی اور چمچے بھرتی کرلیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی واہ واہ کرنے والے چمچوں کی ضرورت ہے ،عمران خان کہتے ہیں کسی کو این آر او نہیں دوں تو چمچے ظل سبحانی کی شان میں قلابے ملا دیتے ہیں،پاکستانیوں پر اس وقت شیخ چلی اور نورے حوالدار کی حکومت ہے جو غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں