زمین ڈویلپمنٹس

زمین ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین کوارڈاینگل کی فروخت کا آغاز ، شہریوں کی دلچسپی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی تعمیراتی شاخ زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام زمین کوارڈاینگل کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

منصوبے کے آغاز میں ہی شہریوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ زمین کوارڈ اینگل لاہور میں ظفر علی روڈ گلبرگ میں واقع ہے ۔ دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین اس منصوبے کو ماحول دوست بنانے کیلئے روشنی اور ہوا کا خصوصی انتظام رکھا گیا ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) سے منظور شدہ اس منصوبے میں اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاوسز فروخت کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو سالوں میں اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاوسز کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ 127 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ زمین کوارڈرینگل کے منصوبے میں سرمایہ کار اور دیگر افراد خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
زمین ڈویلپمنٹس

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام اور زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین کوارڈرینگل جدید منصوبہ ہوگا جو کہ گلبرگ کی بلند و بالا عمارات کو نئی جہت دے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے رہائشیوں کو سپاء اور سوانا، سوئمنگ پول، جمنازیم اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی حاصل ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا شہری پھیلاؤ کا سب سے زیادہ نقصان زرعی اراضی کو ہوا ہے اور اسی لئے آج کے وقت کی ضرورت ہے کہ تعمیرات کو عمودی سمت دی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ اُنہو ں نے حکومت کے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عمودی تعمیرات کے منصوبے میں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں لاہور کے لائف اسٹائل کو اپاٹمنٹ سے پہچانا جائے گا اور اس بات کی عکاسی کچھ یوں بھی ہوتی ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں لاہور میں اپارٹمنٹ اور پینٹ ہاوسز کی طلب میں 127 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

زمین کوارڈ اینگل میں موجود اپارٹمنٹ اور پینٹ ہاوسزاپنی مثال آپ ہونگے اور اپنی لوکیشن کی وجہ سے زمین کوارڈاینگل سرمایہ کاری کیلئے بھی شاندار موقع ہے ۔

زمین ڈویلپمنٹس کے ڈائریکٹر فہد خواجہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس اپنے صارفین کو عالی شان اور پرتعیش طرز رہائش فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں اپارٹمنٹ کلچر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین کوارڈاینگل میں تمام سہولیات اور مراعات موجود ہونگی اور اسی تعمیر میں کوالٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ’ڈیزائن بائے زمین‘ ہے یعنی اس منصوبے کی منصوبہ بندی زمین کی اپنی باصلاحیت ٹیم نے کی ہے جو تجربہ کار پروفیشنلز پر مشتمل ہے اور جورئیل اسٹیٹ کے شعبے میں جدت لانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین کوارڈ رینگل کو ملنے والا مثبت درعمل حوصلہ افزا ہے اور ہم مستقبل میں دیگر شہروں میں بھی ایسے مزید منصوبے سامنے لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں