زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہوراور فیصل آباد میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، کروڑوں کے ڈسکاؤنٹس

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور اور فیصل آباد میں پراپرٹی سیلز کےا یونٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اِس ایونٹ میں مختلف منصوبے سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بھی بنے رہے۔
زمین ڈاٹ کام
لاہور میں گرینڈ اسکوائر مال، 18گرین کنڈومینیمز، پیس سرکل،ایل ڈی اے سٹی فیز 1، الحیات ریذیڈنشیا، آئیکون ریذیڈنشیا، ڈریم گارڈنز لاہور، ڈیفنس رایا، دی اوپس، آئیکون ہومز، سٹی سٹار شاپنگ سنٹر، ائیر ایونیو لگژری اپارٹمنٹس، زی ایونیو، حمزہ ریذیڈنشیا، سٹی سٹار ریذیڈنشیا نمائش کیلئے پیش کئے گئے جبکہ فیصل آباد میں پویلین ہائٹس، پرائم سٹی، مڈ سٹی، مال آف فیصل آباد،منان ٹاؤن، ماڈل سٹی خوشاب، الکریم ٹاؤن، کپیٹل آئیکون، گرینڈ سٹی ساہیوال، صحارا سٹی، گرین لینڈ ہاوسنگ سکیم سرگودھا، نشرح ولاز سرگودھا، رائل سٹی سرگودھا کے پراجیکٹس کی نمائش کی گئی ۔ فیصل آباد اور لاہور کے ایونٹس میں زمین اورم، زمین اوپل لاہور، مال ۳۵ روالپنڈی،اور زمین ایس مال اسلام آباد کے منصوبے بھی شامل تھے۔ مندرجہ بالا تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو ہی حاصل ہیں ۔

زمین ڈاٹ کام
فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کو پاکستان کی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ایک دہائی سےزائد کا عرصہ گزر چکا ہے،اس عرصے میں زمین ڈاٹ کام نے عوام کااعتماد حاصل کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمارے پراجیکٹس میں دلچسپی سے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی ماکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور ہم کسی بھی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کرتے ہیں جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شائبہ موجود ہوتا ہے۔

زمین ڈاٹ کام
دوسری جانب لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز لئیق احمد چوہدری نے کہا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹ زمین ڈاٹ کام کی روایات میں سے ایک ہے ، جہاں پر ایک ہی چھت تلے بہترین رہائشی و کمرشل منصوبے عوام تک پہنچائے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا ہی وبا نے پوری دنیا میں ہی معاشی حالات پر گہرا اثر ڈالا ہے اور ابھی اس کے اثرات کے نکلنے میں وقت لگے گا۔ وبائی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی متاثر ہوا تھا تاہم اب وہ آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
زمین ڈاٹ کام

دونوں ایونٹس میں زمین ڈاٹ کا م کے خصوصی پراجیکٹس پر خریداروں کو بہترین ڈسکاؤنٹس فراہم کئے گئے ۔ علاوہ ازیں زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نےمارکیٹ صورتحال ، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ہمراہ ایونٹ پر صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

ایونٹ کے آخری روز عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں