روٹی اور نان

روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں

راولپنڈی (عکس آن لائن) نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایک مرتبہ پھر قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کر لیں ۔ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث تندور ٹھنڈے پڑ گئے۔

سردی شروع ہوتے ہی شہر میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کے باعث نانبائی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہوگئے ہیں جبکہ ایل پی جی مہنگی پڑتی ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو اگلے ہفتے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر محمد شفیق قریشی نے کہاکہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے آٹے اور فائن کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں اور گیس کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں