روس کی تیارکردہ کورونا ویکسین

روس کی تیارکردہ کورونا ویکسین ابتدائی مرحلے میں پاس

صحت (عکس‌ آن لائن ) روس کی تیارکردہ کورونا ویکسین ابتدائی مرحلے میں پاس کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جریدے لانسیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جس کے ابتدائی طبی نتائج کے دوران مریض میں کوئی منفی اثرات رونما نہیں ہوئے اور ان میں اینٹی باڈیز بھی بننے لگے۔لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویکسین ٹرائل بہت کم لوگوں پر ہوئی اس لیے حفاظتی اور اثرپذیری کا امکان بھی کم تھا۔روس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ویکسین کو ‘اسپٹنک وی’ کے نام سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان آزمائشوں میں شامل 76 شرکاءپر 180 دن تک نگرانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں