وزیرخارجہ مائیک پومپیو

روس جاسوسی کے الزام میں قید بیمار امریکی شہری کو رہا کرے،وزیرخارجہ مائیک پومپیو

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ماسکو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے الزام میں قید ایک بیمار امریکی شہری کو رہا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں پچاس سالہ سابقہ امریکی میرین پاؤل وہیلن جاسوسی کے جرم میں قید ہیں۔ جمعرات کے روز پیٹ کے شدید درد پر ان کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ پاؤل وہیلن بیک وقت امریکی، کینیڈین، آئرش اور برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ انہیں دسمبر 2018 میں خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں