اقوام متحدہ

روس اور یوکرین نیوکلیئر پاور پلانٹ سے فوج اور اسلحہ دور رکھیں،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے(آئی اے ای اے)کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورپزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔

انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائے۔روس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں