الیکسی ناوالنی

روسی حکومت کے ناقد ناوالنی کو ایک بار پھر سزا سنا دی گئی

ماسکو (عکس آن لائن)روسی صدر کے ناقد الیکسی ناوالنی کو قریب ڈھائی سال قید کی سزا کاٹنا ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک عدالت نے فروری کے اوائل میں منظور کیے گئے فیصلے کے خلاف 44 سالہ ناوالنی کی طرف سے پیش کردہ شکایات مسترد کر دیں۔ ججوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ناوالنی نے 2014 سے معطل چلی آ رہی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔ اصل سزا قید خانے میں ساڑھے تین سال تھی۔ ادھر ناوالنی کے وکلا نے امید ظاہر کی ہے کہ ناوالنی کی اب تک کی نظربندی اور پچھلی قید کی مدت کو قید کی موجودہ مدت میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد ایک دوسرے مقدمے کی سماعت میں ناوالنی پر آٹھ لاکھ 50 ہزار روبل جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں