صنعتی زیورات

رواں مالی سال کے دوران صنعتی زیورات کی برآمدات میں 16 فیصد سے زیادہ کی کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران صنعتی زیورات کی برآمدات میں 16 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں جولائی تا مارچ 2019-20 ء کے دوران برآمدات کا حجم 3.199 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمداست سے 3.830 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مصنوعی زیورات کی ملکی برآمدات میں 16.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 180.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے برآمدات کاحجم 0.202 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2019ء میں برآمدات سے 0.072 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں