اجناس کی برآمدات

رواں مالی سال کے دوران سبزیوں ، پھلوںاور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 5.82فیصد اضافہ

کراچی(عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران سبزیوں ، پھلوںاور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 5.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ سٹیٹ بینککی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی تامارچ 21-2020 کے دوران برآمدات کی مالیت 357.889 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران برآمدات میں 338.190 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پھلوں، سبزیوں اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 19.699 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں