جوتوں

رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 15.86 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 15.86 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دران جوتوں کی برآمدات 104.351 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی مارچ 2018-19ء کے دوران 90.064 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 14.282 ملین ڈالر یعنی 15.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات 11.29 فیصد کے اضافہ سے 79.282 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 88.232 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح کینوس کے جوتوں کی برآمدات 341.03 فیصد کے اضافہ سے 0.078 ملین ڈالر سے بڑھ کر 0.344 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران جوتوں کی برآمد میں 8.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 9.758 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ مارچ 2020ء میں برآمدات کا حجم 10.540 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں