ترسیلات زر

رواں مالی سال کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 10.96فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(عکس آن لائن )رواں مالی سال کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10.96فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7مہینوں میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.224ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زر کیں۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10.96فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نی2.005ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جنوری کے مہینے میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 335.06ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھجوایا گیا۔

گزشتہ سال جنوری میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 272.49ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔موجودہ حکومت نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے جامع اقدامات کیے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 9.63فیصد ہوا تھا جبکہ دوسرے مالی سال کے ابتدائی 7مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 4.13فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کے حجم میں ریکارڈ اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں