قومی برآمدات

رواں مالی سال کافی، چائے اور مصالحہ جات وغیرہ کی قومی برآمدات 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں کافی، چائے اور مصالحہ جات وغیرہ کی قومی برآمدات 14 فیصد سے زیادہ بڑھ گئیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران برآمدات کاحجم 94.752 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 83.058 ملین ڈالر رہا تھااس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران کافی، چائے اور مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 11.694 ملین ڈالر یعنی 14.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں