شہباز شریف اور حمزہ

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

لاہور(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے کمرہ نمبر 5 میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں موجود رہے۔شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل باہر گاڑی میں موجود ہیں، عملہ بھجوا کر تصدیق کی جا سکتی ہے۔عدالتی عملے نے باہر جا کر شہباز شریف کی حاضری مکمل کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں