فردوس عاشق

رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے صدر مملکت کا کردار قابل تحسین ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا علماءسے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔

رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ اور قومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم اور کلیدی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مساجد کے منبر و محراب سے آنے والی آواز کا عوام خصوصی احترام کرتے اور نہایت توجہ سے سنتے ہیں، علمائے کرام شرعی احکامات کی پاسداری اور فرائض بجا لاتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اور نظم و ضبط کی تلقین اشد ضروری ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات فرمائیں۔صدر مملکت کا علماءسے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔

رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ اس وباءکا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منور ہوگا، رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہر مسلمان گھر میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں