رضوان نے کیلنڈر ایئر میں 1000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے

ابو ظہبی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے، وہ ایک کلینڈر سال میں ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔29 سالہ محمد رضوان نے پی ایس ایل 6 کے آخری لیگ میچ میں 26 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ وہ سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، محمد رضوان نے اس سال اب تک مجموعی طور پر 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں ہزار رنز ٹی ٹوینٹی رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

ان سے قبل شعیب ملک چار مرتبہ، بابر اعظم دو مرتبہ جبکہ عمر اکمل، احمد شہزاد، عمران نذیر اور محمد حفیظ ایک ایک مرتبہ سال میں ایک ہزار رنز بناچکے ہیں۔بابر اعظم نے 2019 میں 1607اور 2020 میں 1242 رنز بنائے تھے، شعیب ملک نے 2016 میں 1082، 2020 میں 1030، 2014 میں 1030اور 2019 میں 1010رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ نے 2020 میں 1005، عمر اکمل نے 2016 میں 1386، احمد شہزاد نے 2012 میں 1138 جبکہ عمران نذیر نے 2012 میں 1036رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں