تعلیمی اہلیت

رجسٹریشن خالصتاً میرٹ تعلیمی اہلیت اور تجربہ کی بنیاد پرہوگی، ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیوٹرز/ریسورس پرسنز کی ای۔رجسٹریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پریونیورسٹی نے فاصلاتی نظام تعلیم کے معیار میں اضافہ اور طلبہ کی تدریسی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ملک بھر میں کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ٹیچرزسے درخواستیں طلب کرلی ہیں، اس ضمن میں گذشتہ اتوار25۔ستمبر کو قومی اخبارات میں اشتہار بھی شائع ہوچکا ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر ٹیوٹرز/ریسورس پرسنز کی ای رجسٹریشن خالصتاً میرٹ تعلیمی اہلیت اور تجربہ کی بنیاد پر ہوگی۔

ڈائریکٹر ریجنل سروسس ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر “آگہیٹیوٹرز پورٹل” برائے ای۔رجسٹریشنبنادیا ہے۔یونیورسٹی کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کو http://tr.aiou.edu.pkلنک کے ذریعے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ پہلے سے ای۔رجسٹرڈ ٹیوٹرز/ریسورس پرسنز اپنے کوائف https://tutor.aiou.edu.pk پر اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، انکو فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں، نئے درخواست گزار پورٹل سے چالان فارم ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد پراسیسنگ فیس مبلغ ایک ہزار روپے الائیڈ بینک، یونائٹڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پراسیسنگ فیس جاز کیش، ایزی پیسہ ، یو پیسہ ، موبی لنک، یو بینک اور ٹیلی نار بینک کی کسی برانج میں بھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔فیس کی رسید یونیورسٹی بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق امیدواران کو معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے 54ریجنل کیمپسسز میں ہیلپ ڈسک قائم کردئیے گئے ہیں۔ای ۔رجسٹریس کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے درخواست گزاروں کو ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کے ای میل tr_drs@aiou.edu.pk یا ان کے فون نمبر 051-9057891پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10۔اکتوبر 2022ءمقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں