راحت فتح علی خان

راحت فتح علی خان اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا ویکسی نیشن کروا لی۔گلوکار راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں ویکسین کی رجسٹریشن کروائی تھی، انہوں نے گاڑی کے اندر ہی بلڈ پریشر چیک کروانے کے بعد ویکسی نیشن کروائی۔

گلوکار نے عوام کو بھی فوری طور پر انسداد کورونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں تاکہ عوام اس وائرس سے پاک ہو سکے لہٰذا ہر کسی کو یہ ضرور لگوانی چاہیے۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ، آپ اپنی احتیاط کریں گے تب ہی ملک کو بچا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں