رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں

لاہور(عکس آن لائن)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں،مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاںتیار کرالیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ جو خواتین محنت کر کے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماناچاہتی ہیں ان کے لئے ریڑھیاں تیار کرائی گئی ہیں ۔

زیادہ ترخواتین کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرناچاہتی ہیں اور انہیں سامان کی خریداری کے لئے بھی مددفراہم کی جائے گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوں کوضرور امداد دینی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ وہ اپنا رزق خود کما کر اپنے پائوں پرکھڑاہوسکیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں پہلی کھیپ کی تقسیم کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں