ہانیہ عامر

ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر کبھی شیئر نہیں کرنا چاہیے’ہانیہ عامر

لاہور(عکس آن لائن ) نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ زندگی کے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کئی چیزیں سیکھی ہیں اور ہمیشہ ان میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہیں۔محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ میری بہت سی باتیں ہاں یا ناں میں پھنسی رہتی ہیں،

ان میں گہرائی چھپی ہوتی ہے مگر یہ ایک واحد ایسی چیز ہے جس کے لیے میری ہاں یقینی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے، کبھی بھی نہیں۔ لوگوں کو نہیں بتانا چاہیے کہ آپ کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے۔ آپ کس سے مل رہے اور کس سے نہیں۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو خود اپنی زندگی میں دخل اندازی کرنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں