مولا جٹ

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے 45 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ بنالیے

لاہور(عکس آن لائن) ایکشن پنجابی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔فلم کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر تصدیق کی گئی کہ فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ‘مولا جٹ’ کا نیا ورڑن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں