دہلی میں مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈائون کا اعلان،میٹر وبس بھی نہیں چلے گی

نئی دہلی (عکس آن لائن)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں لاک ڈائون میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی نے کہا کہ اس مرتبہ لاک ڈان میں مزید سختی کی جائے گی۔

کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈائون سے پہلے کورونا میں انفیکشن کی شرح 35 فیصد تھی جو اب 23 فیصد ہوگئی ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈان میں توسیع کی جا رہی ہے۔ اس بار لاک ڈائون سخت ہوگا۔ میٹرو بھی کل پیر سے نہیں چلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں