دھنیا

دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتی جائے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہترین پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکارآبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امرکاخیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے20روزتک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کا فاصلہ 9 سے12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر اندازمیں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں ۔انہوں نے دھنیا کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی ضرورت پر بھی زوردیا جوفصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں